30 اکتوبر 2013 - 20:30
پاکستانی حکومت کی ڈرون حملوں میں ہوئی ہلاکتوں کی رپورٹ نادرست

پاکستان کی وزارت دفاع نے امریکی ڈرون حملوں میں مارے جانے والے افراد کے بارے میں نادرست رپورٹ پیش کی ہے۔

ابنا: پاکستان کی وزارت دفاع نے امریکی ڈرون حملوں میں مارے جانے والے افراد کے بارے میں نادرست رپورٹ پیش کی ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق  پاکستان کی وزارت دفاع نے اپنی رپوٹ میں کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں میں صرف تین فیصد عام شہری مارے گئے ہیں جبکہ آزاد ذرائع کی رپورٹوں میں صراحت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں زیادہ تر عام شہری مارے جارہے ہیں۔ پاکستان کی وزارت دفاع کی رپورٹ کے مطابق سنہ دو ہزار آٹھ سے ابتک امریکی ڈرون حملوں میں مارے جانے والے دو ہزار ایک سو ساٹھ افراد میں لگ بھگ سڑسٹھ عام شہری شامل رہے ہیں جبکہ آزاد ذرائع کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ چھے فیصد عام شہری شامل رہے ہیں۔ دوسری جانب انسانی حقوق کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے امرسن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے سنہ دو ہزار چار سے ابتک چار سو عام شہری مارے گئے ہیں جبکہ ان حملوں میں سات سو نواسی افراد تک کے مارے جانے کی رپورٹیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲